24 جون 2017 - 16:11
ایرانی چیف جسٹس اور عدلیہ حکام کی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری

ایرانی چیف جسٹس نے ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انقلاب اسلامی کے عظیم بانی کو خراج عقیدت اور تحسین پیش کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف جسٹس آیت اللہ 'صادق آملی لاریجانی' اور عدلیہ کے حکام نے ہفتہ کے روز یوم عدلیہ کے موقع پر تہران میں واقع بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) اور شہدائے انقلاب کے مزار پر حاضر دے کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا.

ایرانی چیف جسٹس نے ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انقلاب اسلامی کے عظیم بانی کو خراج عقیدت و تحسین پیش کیا.

اعلی ایرانی عدالتی رہنماؤں نے اس کے بعد بہشت زہرا (س) قبرستان میں حاضر ہوکر انقلاب اسلامی اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے شہدائے کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.

اس موقع پر امام خمینی (رح) کے مقدس مزار کے انتظامیہ کے سربراہ 'سید حسن خمینی' بھی موجود تھے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲